ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن: کانگریس نے دھوکہ دہی کی شکایت کی

مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن: کانگریس نے دھوکہ دہی کی شکایت کی

Tue, 20 Feb 2018 12:21:04    S.O. News Service

نئی دہلی19فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے مدھیہ پردیش میں کولارس اور مونگاولی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آج اس کی شکایت کی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری موہن پرکاش، ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، کانگریس خواتین ونگ کی سابق صدر شوبھا اوجھا نے چیف الیکشن کمشنرکواس معاملہ میں میمورنڈم پیش کیا۔صحافیوں سے بات چیت میں بتایاہے کہ کمیشن کو ثبوتوں کے ساتھ224صفحات پرمشتمل میمورنڈم سونپا گیا ہے۔


Share: